ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقدمات سے کچھ نہیں ہوگا، شبلی فراز

 مقدمات سے کچھ نہیں ہوگا، شبلی فراز
کیپشن: Shibli Faraz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز کاکہناتھا کہ مقدمات سے کچھ نہیں ہوگا عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں ،عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،ہمارے پاس شواہد موجود ہیں ، عمران خان پر دوبارہ حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان پر 78مقدمات درج ہوچکے ہیں،78 مقدمات درج ہونا پاکستان کی قانونی تاریخ کا ریکارڈ ہے ،کبھی اسلام آباد تو کبھی بلوچستان میں مقدمے درج ہوئے،عمران خان پر سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مقدمات سے کچھ نہیں ہوگا عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ،جلسے جلوس اور ریلیاں جمہوریت کا حسن ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer