(قذافی بٹ) بھارتی جارحیت کے خلاف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کوشش رنگ لےآئی، 28 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کردی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے رابطہ کرکے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں، ان میں کشیدگی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاک بھارت کشیدگی پر تحریک بھی جمع کروادی گئی ہے، برطانوی تحریک پر لیبرپارٹی ڈیموکر یٹک یونینسٹ سکاؤٹس نیشنل پارٹی لیبرل ڈیموکر یٹ پارٹی کنزویٹو پارٹی کے اراکین نے دستخط کیے ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پرکامیاب اور بھارت تنہا ہو رہا ہے۔پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔