ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمران جماعت کیلئے نئی مشکل تیار، تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکمران جماعت کیلئے نئی مشکل تیار، تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)پاکستان تحریک انصاف کا لاہور کی  نئی حلقہ بندیوں کو الیکشن کمیشن اور عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ، ہوم ورک بھی شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے لیے کارکنوں کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، کارکنوں کو پُرانے حلقوں سے نکالے گئے علاقوں کی لسٹیں فوری تیار کر کے چیئرمین سیکرٹریٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو چیئرمین سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے بریف کیا جائے گا کہ انہوں نے پرانی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کس طریقے سے اپنے اعتراضات مرتب کرنا ہیں، انہیں علاقوں کے نقشے کی مدد سے اپنے اعتراضات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں حکومت نے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer