ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

 سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer