ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فصل اجاڑنے اور نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج

 فصل اجاڑنے اور نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے فصل اجاڑنے اور نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمان رمضان عرف موتی اور اظہر عرف زاہد عباسی کی عبوری درخواست ہائے ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے دوران مدعیہ شہناز بی بی کی جانب سے راجہ عبد الرحمان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان بھی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔وکلاء صفائی نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو مقدمہ میں بے بنیاد طور پر ملوث کیا گیا ہے، لہٰذا ان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی جائیں۔ تاہم دوران سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مدعیہ کے وکیل راجہ عبد الرحمان ایڈووکیٹ نے عبوری ضمانتوں کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات موجود ہیں اور ریکارڈ پر موجود مواد ان کے کردار کی نشاندہی کرتا ہے، اس لیے انہیں عبوری ریلیف دینے کا کوئی جواز موجود نہیں۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ چنانچہ لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان رمضان عرف موتی اور اظہر عرف زاہد عباسی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Ansa Awais

Content Writer