ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا بجٹ 8 سال میں 5446 ارب تک پہنچ گیا

پنجاب کا بجٹ 8 سال میں 5446 ارب تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت نے گزشتہ 8 برسوں میں بجٹ اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق صوبے کا مالیاتی حجم نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی بجٹ 1970 ارب روپے سے بڑھ کر 5446 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اسی عرصے میں ترقیاتی اخراجات 488 ارب روپے سے بڑھ کر 1058 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت کے اپنے محصولات 321 ارب روپے سے بڑھ کر 885 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں صوبے کا ترقیاتی بجٹ 1240 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح 117 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں تاریخی اضافہ کیا ہے اور انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور بلدیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کے استعمال کی شرح گزشتہ کئی برسوں میں 100 فیصد کے قریب رہی ہے، جبکہ مالی سال 2024-25 میں ترقیاتی اخراجات مختص بجٹ سے بھی بڑھ گئے۔

حکومت کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں اور عوامی سہولیات میں بہتری آئی ہے، جبکہ آئندہ بجٹ میں فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر مزید فوکس کیا جائے گا۔