ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نہم کی رجسٹریشن جمع کروانے کی آج آخری تاریخ،چھٹیوں کے باعث مشکلات کا سامنا

 نہم کی رجسٹریشن جمع کروانے کی آج آخری تاریخ،چھٹیوں کے باعث مشکلات کا سامنا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں، جبکہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم جماعت کی رجسٹریشن جمع کروانے کی آج آخری تاریخ مقرر ہے۔

تعلیمی بورڈز کے مطابق مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن مکمل کروانے والے طلبہ 2027 میں نہم جماعت کا امتحان دے سکیں گے، جبکہ رجسٹریشن مکمل کرنے والے امیدوار 2028 میں میٹرک کا امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔

دوسری جانب سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان نے رجسٹریشن کی تاریخ میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رجسٹریشن مکمل کروانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق اگر تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو ہزاروں طلبہ رجسٹریشن سے محروم رہ سکتے ہیں۔

ادھر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔