ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا

کراچی میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)سندھ پولیس نے سیف سٹی کے تحت کراچی میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیوں کے خلاف یکم جولائی سے کارروائی شروع کی جائے گی، ایسی گاڑیاں جو خریدنے کے باوجود تاحال نئے مالک کے نام منتقل نہیں کی گئیں۔

 پولیس حکام نے کہا ہے کہ ایسی گاڑیاں جن کے مالکان کے کوائف مکمل نہیں ہیں وہ بھی بلیک لسٹ ہوں گی، ایسی گاڑیاں جن کے مالکان نے سرکاری واجبات ادا نہیں کیے وہ بھی شامل ہو گی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ کی جانے والی گاڑیوں کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے، ایسی گاڑیاں ضبط کی جاسکتی ہیں، مالکان پر جرمانے بھی کیےجا سکتے ہیں۔

 پولیس حکام نے کہا ہے کہ عوام فوری سندھ پولیس کے پورٹل پر جا کر اپنی گاڑی کی معلومات حاصل کریں، اگر آپ کی گاڑی بلیک لسٹ ہے تو یکم جولائی تک اس کی ملکیت تبدیل کروائیں۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer