ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزی کی آڑ میں منشیات فروشی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس برآمد

سبزی کی آڑ میں منشیات فروشی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سبزی کی آڑ میں منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کو موہنی روڈ اور ضلع قصور سے حراست میں لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم بابر کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ملزم طارق کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان ضلع قصور سے ٹماٹروں کی پیٹیوں میں منشیات چھپا کر لاہور لاتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سبزی منڈی میں منشیات کو چھوٹی چھوٹی پوڑیوں کی شکل میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کی سرگرمیوں کے حوالے سے چوکی سبزی منڈی میں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بابر اور طارق کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 640 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔