ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی چاروں وزرائے اعلیٰ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی چاروں وزرائے اعلیٰ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو دلی عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تمام وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت، کامیابی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔