ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی، تمام شکایات کا بروقت ازالہ

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی، تمام شکایات کا بروقت ازالہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: والٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا۔ بورڈ کو عید کے پہلے روز 103 شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام کا بروقت ازالہ کیا گیا۔

ترجمان والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق عید کے پہلے روز مجموعی طور پر 4 ہزار 568 ٹن آلائشیں اکٹھی کر کے محفوظ طریقے سے تلف کی گئیں۔عید کے دوسرے روز بھی صفائی کا عمل پوری فعالیت سے جاری ہے۔

 تاحال 11 شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔