ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بیس بال سٹیڈیم اوروالی بال کمپلیکس بنانےکافیصلہ

 پنجاب حکومت کا بیس بال سٹیڈیم اوروالی بال کمپلیکس بنانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد: پنجاب حکومت نے لاہور میں بیس بال اسٹیڈیم اور والی بال کمپلیکس کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نے آئندہ بجٹ میں دونوں منصوبوں کے لیے 10، 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیس بال اسٹیڈیم اور والی بال کمپلیکس دونوں کے تعمیراتی اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 40، 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

فنڈز کی منظوری کے بعد دونوں منصوبے 2028 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔