ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیارت کے مطابق جیکب آباد 43، دادو، مٹھی، تربت 42، سبی، موہنجوداڑو، چھور، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اورروہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال  

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔