چوھدری برداران میں اختلافات کھل کر سامنے آگیا

Chaudhary brothers
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گجرات مسلم لیگ ق کے سیاسی معاملات گجرات مسلم لیگ ق کی سیاست کھل کر سامنے آ گئی، اختلافات کا شکار گجرات چوھدری برداران نے سیاسی طور پر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع  کے مطابق  چوھدری شجاعت حسین، چوھدری سالک حسین مسلم لیگ ن کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوگئے، چوہدری پرویز الہی چوہدری مونس الہی، چوہدری حسین الہی تحریک انصاف کے اتحادی رہیں گے۔

 خاندانی اختلافات مئں شدت سیاسی معاملات پر راہیں جدا کر لیں، پہلی بار خاندان کی دونوں بڑوں نے الگ الگ سیاسی راستوں کا اعتراف کر لیا۔ دوریاں بڑھنے کے باعث جلد حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

حسین الہی بیرون ملک ہیں وطن واپس آتے ہی بڑا فیصلہ ہوجائے گا، گھر کے تین ایم این ایز میں سے دو تحریک انصاف کے حامی، مونس الہی اور حسین الہی تحریک انصاف کے حامی  ہیں، ایک سالک حسین مستقبل کی سیاست مسلم لیگ ن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔