پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Punjab Police
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے،آئی جی پنجاب راو سردار علی خاں نے بڑے پیمانے پر ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس پی اسدالرحمن کو ڈی پی او چنیوٹ، ایس پی کیپٹن( ر) امیر خان نیازی کو ڈی پی او جہلم،ڈی پی اوجہلم کامران ممتازکو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ ڈی پی او جھنگ حسن اسدعلوی کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم، ایس پی بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او سرگودھا، ڈی پی او سرگودھا محمد رضوان احمد خان کو سی پی اورپورٹ کرنے کا حکم۔ ایس ایس پی اسد سرفرازخان کو ڈی پی او نارووال،ایس ایس پی رضوان عمرگوندل کو ڈی پی او میانوالی،ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

جبکہ ایس ایس پی ذیشان رضا کو ڈی پی اوسیالکوٹ،ایس ایس پی محمد حسن اقبال کوڈی پی اواوکاڑہ تعینات کردیاگیا۔ ڈی پی اواوکاڑہ عمرسعید ملک کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دےدیا۔ایس پی رانا شاہدپرویز کو ڈی پی او وہاڑی تعینات کردیا گیا۔ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم۔ایس ایس پی رانا شعیب منصور کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا۔