محکمہ تعلیم نےتعلیمی اداروں کے اوقات کارتبدیل کردیے

محکمہ تعلیم نےتعلیمی اداروں کے اوقات کارتبدیل کردیے
کیپشن: School Timings
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے ، لاہور بھر کے سرکاری سکول 7 بجے کھلیں گے پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی نہم ودہم کلاسز کے طلبا کو چھٹی بارہ بجے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے،صبح لاہور بھر کے سرکاری سکول 7 بجے لگیں گے،پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی،نہم ودہم کلاس کو چھٹی بارہ بجے ہوگی۔

مزید پڑھئے: والدین،طلبا نے تعلیمی اداروں کے اوقات کارکم کرنے کا مطالبہ کردیا

واضح رہے گزشتہ روز  ٹاون شپ کے سماجی وتاجر رہنماء ممبر سکول کونسل محمدسرفراز خان، طلباوطالبات اور انکے والدین نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے پرزور اپیل کی ہے کہ سکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے 11 بجے تک مقرر کئے جائیں،ممبر سرفراز خان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت نے پہلے ہی دن طلباء کو بے حال کردیا ہے۔

محمد سرفرازخان کا مزید کہناتھا کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید سنگین ترین ہوجائیں گے،معصوم بچے اس جھلسا دینے والی گرمی کو برداشت نہیں کرپائیں گے اور تقریبا 3 ماہ بعد کھلنے والے سکول 2 ہفتہ بعد ہی بند کرنا پڑیں گےلہذا حکومت فی الفور ٹائمنگ تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرے ،صبح 8 سے ایک بجے کا وقت کسی طرح بچوں کے لئے مناسب نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer