ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والدین،طلبا نے تعلیمی اداروں کے اوقات کارکم کرنے کا مطالبہ کردیا

والدین،طلبا نے تعلیمی اداروں کے اوقات کارکم کرنے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سورج کا پارہ ہائی ہوگیا جس کے باعث گرمی شدت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹاون شپ کے سماجی وتاجر رہنماء ممبر سکول کونسل محمدسرفراز خان، طلباوطالبات اور انکے والدین نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے پرزور اپیل کی ہے کہ سکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے 11 بجے تک مقرر کئے جائیں،ممبر سرفراز خان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت نے پہلے ہی دن طلباء کو بے حال کردیا ہے۔

مزید پڑھئے: سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن کیوں منسوخ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

محمد سرفرازخان کا مزید کہناتھا کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید سنگین ترین ہوجائیں گے،معصوم بچے اس جھلسا دینے والی گرمی کو برداشت نہیں کرپائیں گے اور تقریبا 3 ماہ بعد کھلنے والے سکول 2 ہفتہ بعد ہی بند کرنا پڑیں گےلہذا حکومت فی الفور ٹائمنگ تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرے ،صبح 8 سے ایک بجے کا وقت کسی طرح بچوں کے لئے مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیاتھا،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا تھا کہ سات جون سے سکول پچاس فیصد پالیسی کے تحت چھ روز کیلئے کھلیں گے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں،نوٹیفکیشن میں ڈبل شفٹ سکولز اور جمعہ کے اوقات کار کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer