سٹی 42:ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے،لاہورپارکنگ کمپنی کے آپریشنل امور میں کرپشن اور بے قاعدگیوں پرایولیو ایشن کرانے کا فیصلہ، ممبربورڈ آف ڈائریکٹرز روبینہ نذر سلہری ایڈووکیٹ کو متفقہ طور پرچیئرپرسن لاہور پارکنگ کمپنی منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں دو سو سے زائد نئی پارکنگ سائٹس بنانےکا فیصلہ کیا گیا جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پلاننگ ونگ کی رپورٹ پر بریفنگ میں آپریشنل امور پر کرپشن اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی، نئے تعینات ہونے والے جی ایم آپریشن نے شہر کے پارکنگ اسٹینڈز کی استعداد کار پر بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور پارکنگ کمپنی کی پانچ میگا پارکنگ سائٹس کی از سر نو ایولوایشن کا فیصلہ کیاگیا۔ جنرل مینجر آپریشن کو آئندہ اجلاس میں ایولوایشن رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پانچ سائٹس سے حاصل ہونےوالے ریونیو کو دو گنا بڑھانے اور تھرڈ پارٹی سے میگا پارکنگ سائٹس کی ایولوایشن کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔
جی ایم آپریشن کو اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو فوری قبضے میں لینے کا فیصلہ کیاگیا، پارکنگ سائٹس کی تعداد بڑھانے کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل حافظ شوکت علی، سابق چئیرمین لاہور پارکنگ کمپنی شاہ رخ جمال بٹ سمیت دیگر ممبرز نے شرکت کی۔