ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو آپریشن ونگ کے افسران کی بڑی ناکامی سامنے آگئی

لیسکو آپریشن ونگ کے افسران کی بڑی ناکامی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو آپریشن ونگ کے افسران اربوں روپے کے نجی و سرکاری نادہندگان سے ریکوری کرنے میں ناکام ہوگئے، ساؤتھ سرکل کی تمام ڈویژنز سمیت مجموعی طور پر س16میں ریکوری نہ ہونے پر دیگر شعبوں کے ڈپٹی منیجرز کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی منیجرز ڈویژنل سطح پر ریکوری کے لئے آپریشن ونگ کا ساتھ دیں گے۔ ڈپٹی منیجر سرویلنس شاہد ملک کو اقبال ٹائون ڈویژن، ڈپٹی منیجر اعجاز احمد کو رائیونڈ ڈویژن، ڈپٹی منیجر ٹیرف محمد انیس کو راوی روڈ ڈویژن، ڈپٹی منیجر الطاف قادر کو گلشن راوی ڈویژن، ڈپٹی منیجر پلاننگ محمد ناصر کو فیروزوالہ ڈویژن مل گئی۔

خبر پڑھیئے۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر

اسی طرح ڈپٹی منیجر میٹریل انسپکشن عابد خٹک کو شالامار ڈویژن، ڈپٹی منیجرمیٹریل انسپکشن ذوالفقار بلوچ کو باغبانپورہ ڈویژن، ڈپٹی منیجر ڈیزائن حافظ محمد حسین کو میکلوڈ روڈ ڈویژن، ڈپٹی منیجر پلاننگ سلمان مجید کو ڈیفنس، ڈپٹی منیجر اخلاق قادری کو کوٹ لکھپت ڈویژن، ڈپٹی منیجر زاہد حسین کو کینٹ ڈویژن، رضوان قریشی کو گلبرگ ڈویژن، ڈپٹی منیجرمدثر بٹ کو مغل پورہ ڈویژن، ڈپٹی منیجر ڈویلپمنٹ وسیم اقبال کو قصور رورل ڈویژن کی ذمہ داری دے دی گئی۔ ڈپٹی منیجر پی ڈی سی وقاص ظفر کو قصور سٹی ڈویژن دی گئی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھاتے ہی بڑے فیصلے متوقع
 نوٹیفکیشن کے مطابق دو ماہ تک بل جمع نہ کروانے والوں سے ریکوری کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ایک سال سے منقطع کنکشنز کی ریکوری، صنعتی و کمرشل سیکٹر سے رواں ماہ میں 100 فیصد ریکوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔