نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر
کیپشن: City42 - Hassan Askari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے والے ڈاکٹر حسن عسکری معروف تجزیہ کار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ملٹری، ریاست اور پاکستان کے موضوع پر بہت سی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق ڈاکٹر حسن عسکری  1945 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولٹیکل سائنس، سوشیالوجی، اُردو اور انگلش لٹریچر کی ڈگریاں حاصل کیں۔ڈاکٹر حسن عسکری نے یونیورٹسی آف پینسلوانیا سے انٹرنیشنل ریلیشن شپ میں ماسٹرز کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر کے طور پر فرائض بھی انجام دیئے۔ یونیورسٹی آف ہائیڈ برگ جرمنی میں علامہ اقبال کے سیٹ پر لیکچر بھی دیتے رہے، صدر پاکستان کی جانب سے انہیں 23 مارچ 2010 کوستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر
 ڈاکٹر حسن عسکری سیاسی و عسکری تجزیہ کار کے طور پر بھی ٹی وی چینلز پر تجزیے دیتے ہیں، الیکشن کمیشن نےڈاکٹرحسن عسکری کوآرٹیکل 224 اے کےتحت نگران وزیراعلیٰ مقررکردیا۔