نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھاتے ہی بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے متوقع

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھاتے ہی بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے متوقع
کیپشن: City42- Caretaker CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھاتے ہی افسر شاہی کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے متوقع ہیں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تقرر و تبادلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن نگران حکومت الیکشن کمیشن کی اجازت سے بڑے پیمانے پر انتظامیہ کو تبدیل کر سکتی ہے اور اس سلسلہ میں فیصلے اگلے دو تین روز میں متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ ہی کریں گے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجا ب کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں باہمی مشاورت کے بعدالیکشن کمیشن نے پروفیسرحسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر حسن عسکری کو آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا ۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، صدرپاکستان کی جانب سے انہیں 23 مارچ 2010 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔