ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف سخت الزامات، مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف سخت الزامات، مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی فوج دوبارہ حملے کر سکتی ہے۔ ٹرمپ نے ایران پر سخت الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

ترکیہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور تہران کے اقدامات قابلِ قبول نہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو امریکی فوج ایران کے خلاف مزید کارروائی کر سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بعض اہم تنصیبات کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ دنیا کو دھمکانے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود رکھنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرین اور روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ٹرمپ نے الیکٹرک پلانٹس کی طرف اشارہ کیا۔ہم ان پر حملے کریں گے۔ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا، لیکن اگر ہمیں کرنا پڑا تو ہم انہیں تباہ کریں گے۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صدر  ٹرمپ نے بدھ کے روز جزیرہ خرگ کا نام بھی لیا جو ایرانی تیل کی برآمدات کا ایک اہم مرکز ہے۔ "ہم نے کل رات خرگ جزیرے پر حملہ کیا، اس جزیرہ کے ایک ٹکرے کو تباہ کیا ۔ میں نے کہا، 'تیل کو مت چھونا، کیونکہ شاید ہم خرگ جزیرہ پر قبضہ کر لیں گے،'" ٹرمپ نے امریکی فوج کو جو کچھ کہا اس کو یاد کرتے ہوئے کہا۔ "میں نے کہا، 'پائپ لائن کو مت  نشانہ بناؤ، بس باقی سب کچھ تباہ کرو۔  اور انہوں نے اسے  تباہ کیا۔ وہ آج رات اس پر  دوبارہ  حملے کرسکتے ہیں۔"