ویب ڈیسک : ضلع کرک کے تمام ڈیموں پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی رانی، مچھلی پکڑنے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر 30 دن کے لیے پابندی نافذ رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے بارشوں کے حوالے سے اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کرچکے ہیں اور سیاحوں کو منع کرچکے ہیں ۔ کئی علاقوں ، ڈیم اور نہروں میں سیلابی صورت حال کا بھی خدشہ ہے ۔