ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور ، فوری رہائی کا حکم

 قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور ، فوری رہائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم شاہ محمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ملزم کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، بشرطیکہ وہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہ ہو۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جسے اہم عدالتی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف جرم کو شک سے بالاتر ہو کر ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے کی ایف آئی آر اور استغاثہ کی پیش کردہ کہانی میں متعدد سنگین تضادات موجود تھے۔ عدالت کے مطابق گواہوں نے ایف آئی آر میں نہ تو ملزمان کی شناخت بیان کی اور نہ ہی ان کا کوئی حلیہ درج کیا، جس کے باعث بعد میں ہونے والی شناخت پریڈ قابل اعتماد نہیں رہی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فرانزک شواہد اور ملزم سے منسوب اسلحہ کی برآمدگی کو بھی ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شواہد ملزم کو جرم سے مؤثر طور پر جوڑنے میں ناکام رہے۔عدالت نےفیصلے میں آبزرویشن دی کہ "شک کا فائدہ ملزم کا قانونی حق ہے، یہ کسی قسم کی رعایت نہیں بلکہ قانون کا بنیادی اصول ہے۔ان وجوہات کی بنا پرہائیکورٹ نے شاہ محمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا ختم کر دی اور حکم دیا کہ اگر ملزم کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer