ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے 

 آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق پنجاب ،خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران کشمیر،شمال مشرقی، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے،

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 45، چلاس 42، تربت،بہاولنگر اور نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق    اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے 

 صوبہ خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے 

 صوبہ پنجاب میں    مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ،اوکاڑہ ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز /موسلادھار بارش متوقع ہے 

 صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے  ۔ تا ہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے 

 صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے  اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔       کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
 انتباہ:
08 سے10 جولائی کے دوران:
* موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان ( بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، تربت )کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  ہے ۔
* شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔
* شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے ۔