ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل پھر برس پڑے، سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی؟

بادل پھر برس پڑے، سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہورشہر اور گرد نواح میں ایک بار پھر بادل برس پڑے،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
شیخوپورہ میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور میں 40 ملی میٹر، گجرانوالہ 06، مری 05، فیصل آباد 04، سیالکوٹ 02 اور منڈی بہاوالدین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، قصور اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔

مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آنئد 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں ۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے ہدایت کی کہ کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں، بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔ 
ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔