ویب ڈیسک: لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے سوال کیا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پرہوں گے جس پر آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف ملک میں ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھتا ہے۔آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ کاپاکستان کے سیاسی معاملات سے متعلق مؤقف کیا ہوگا اس کی پیشگوئی نہیں کرسکتے تاہم ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹرز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں اور آئی ایم ایف اسٹاف رپورٹ میں ان کا مؤقف شامل کر دیا جائے گا۔وفد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس میں توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہوگی، امید ہے کہ اس ڈیزائن کے تحت نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق اپنی مدت کے دوران وقت پر انتخابات کرا دے گا۔