بلاول کی عدم موجودگی ، آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں الیکشن مہم چلائیں گی

بلاول کی عدم موجودگی ، آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں الیکشن مہم چلائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی  مہم چلانے کے لئے پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو میدان میں اتار دیا ۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ کل شام امریکا روانہ ہوجائیں گے  بلاول بھٹو کے اب تک کئے گئے انتخابی جلسے انتہائی کامیاب رہے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اور ن لیگ کو کھلا میدان نہیں دینا چاہتی اس لئے اب ببینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر الیکشن کی  انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔ آصفہ بھٹو زرداری  کی سیاسی فراست میں پیپلز پارٹی سمیت کسی سیاسی جماعت  اور سیاسی رہنماؤں کو کوئی شبہ نہیں اور وہ ملتان جلسے میں بھرپور اعتماد کے ساتھ شرکت کرکے  یہ ثابت کرچکی ہیں۔ والد آصف علی زرداری کے ساتھ عدالت میں پیشی ہو یا اسپتال میں چیک اپ  کا معاملہ وہ ہر اہم موقع پر اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ نظر آئیں۔ 

Suhail Ahmad

Senior content editor