پنجاب کے سرکاری کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے بڑی خبر

پنجاب کے سرکاری کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب کے سرکاری کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسرز  کے لئے بڑی خبرآئی ہے، ڈ ی پی آئی کالجز کے اسسٹنٹ پروفیسر کا احتجاج رنگ لے آیا، نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرکے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز کو ارسال،  ضروری معلومات شامل کرکے فہرستیں 15 یوم میں واپس بھجوانے کی ہدایت، حاصل شدہ معلومات کے بعد نئی سینیارٹی فہرستیں جاری ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسرز  کے لئے بڑی خبرآئی ہے، ڈی پی آئی کالجز نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی نئی سینیارٹی فہرست کو حتمی شکل دیدی گئی، ڈی پی آئی کالجز نے اسسٹنٹ پروفیسرز کے ڈائریکٹ بھرتی ہونے والے اساتذہ کی سینیارٹی تسلیم کرلی، ڈی پی آئی کالجز نے نئی سینیارٹی فہرستیں تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو ارسال کردیم ضروری معلومات کو شامل کرنے کے بعد 15 روز میں فہرستیں واپس بھیجنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی۔

 

حاصل شدہ معلومات کے بعد ڈی پی آئی کالجز نئی سینیارٹی فہرستیں جاری کر دے گا اور سرکاری کالجوں نے آج ڈی پی آئی کالجز کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

دوسری جانب پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز نے اساتذہ  کے مسائل کے حل  کے لئے  وزیراعظم کو خط لکھ دیا، صدر کاشف شہزاد چوہدری نے اساتذہ  کے مسائل حل نہ ہونے  پر14 جولائی کو سیون کلب روڈ  پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی۔  

صدر کاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل  کے لئے   احتجاج وزیراعلی پنجاب کے دفتر 7 کلب روڈ پر ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس ایز کی غیر مشروط مستقلی، پے پروٹیکشن، ٹائم سکیل، کنونس الاونس، میڈیکل الاونس اور ہاوس رینٹ بڑھایا جائے۔

کاشف چودھری نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کیے جائیں، ہائرسیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹر کی آسامیاں دی جائیں، تمام کیڈرز کے کمپیوٹر ٹیچرز کا سروس سٹرکچر بھی بنایا جائے۔     

Shazia Bashir

Content Writer