حکومت کے کریک ڈاؤن کے باوجود ایک ماہ میں 92  کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اوور بلنگ

over billing, Discos overbilling, FIA, Campaign , Crackdown, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت کی اوور بلنگ روکنے کے لئے سخت ہدایات کے باوجود بجلی بیچنے والی کمپنیوں کی طرف سے  ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایاکہ ایک ماہ کے دوران بھاری اووربلنگ کا انکشاف ہوا، ملوث عناصر کے خلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کے زریعہ اربوں روپے اضافی رقوم بجلی کے بلوں میں وصول کی گئیں۔  ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ  اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34 ارب 29 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔