بلوچستان میں بارشوں سے مزید 5 ہلاکتیں

Balochistan Rains, Natoral Disaster, Al nino rains; climate change, city42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات پر  اپ ڈیٹ  جاری کر دیا ہے جس مین بتایا گیا ہے کہ  بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جانی اور مالی نقصانات میں اضافہ  ہو رہا ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے بارشوں اور سیلاب سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اب  دو ہفتوں کے دوران  بارشوں سے متعلق حادثات میں جاں بحق ہونے والے  افراد کی تعداد 21ہوگئی ہے۔ بارش اور سیلاب سے 14افراد زخمی بھی ہوگئے  ہیں۔

 بارشوں سے 25مکانات کو مکمل اور 1910 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔