چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی ہنگورکلاس آبدوز سمندر میں اتار دی گئی

China Pakistan cooperation, Chinees technology, Hangor class submarine , city42 , Shuangliu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کو سمندر میں اتار دیا گیا۔ 
 یہ ہنگورکلاس آبدوز   جدیدترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اسے  جدید ہتھیاروں سے بھی ہتھیاروں سےلیس کی جائے گا۔
آبدوز کی لانچنگ کی تقریب چین کے  شوانگلیو بیس میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ میں منعقد ہوئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس آبدوز کی لانچنگ کی  تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان نیوی اور چینی کمپنی کا یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

حکومت پاکستان نے چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں  جبکہ  4 آبدوزیں پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں چینی انجینئیرز کی مدد سے  تعمیر کی جا رہی ہیں۔ 

یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔ ان آبدوزوں کی پاکستان نیوی میں شمولیت سے نیوی کی سمندروں میں نگرانی اور اپنی حدود کی حفاظت اور کومبیٹ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔