ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نیا پاکستان بنانے کے عمل میں ہم عمران خان کیساتھ ہیں‘‘

’’نیا پاکستان بنانے کے عمل میں ہم عمران خان کیساتھ ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی کہتے ہیں عمران خان عوام کے مسائل کے حل اور ملک کے معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔      

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے 20 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی قیادت رجب علی بٹ کر رہے تھے جبکہ غوث ڈار، چودھری اعتزاز، میاں عمران مسعود اور میاں ہارون مسعود سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالہٰی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سننے کے بعد حل کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام کی صلاح و تبدیلی کا عمل جاری ہے اب ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے۔ عمران خان عوام کے مسائل کے حل اور ملک کے معاشی استحکام کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ہم نیا پاکستان بنانے کے اس سارے عمل میں ان کے ساتھ ہیں۔

قائم مقام گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی بھی ملک کو معاشی لحاظ سے کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں،انہیں درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔