’’مریم نواز عدلیہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں‘‘

’’مریم نواز عدلیہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کہتے ہیں کہ جج کی ویڈیوکا فرانزک آڈٹ کرائیں گے، مریم نواز عدلیہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات صمصمام بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ اور فوج کے بارے  میں ہرزسرائی مریم نوازکا خاصہ رہا ہےانہوں نے کہا کہ آج بھی حدیبیہ کیس کھل جائے توبہت ساری چیزیں سامنے آسکتی ہیں۔ حکومت حدیبیہ کیس کھلوانے کے حوالے سے سوچ بچارکر رہی ہے، صمصمام بخاری کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا فرانزک کرائیں گے، اگرغلط ثابت ہو گیا تو اسٹیج پر بھیٹےآئیں بائیں شائیں کر نے والے سب دھر لیے جائیں گے، لیکن اگرجج صاحب پر کچھ ثابت ہوا توپھرسپریم جوڈیشل کونسل موجود ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے با ضمیر لوگ شریف خاندان کےساتھ اب مزید نہیں چلنا چاہتے، انہوں نےکہا کہ رانا ثنا اللہ پورا مافیا ہےاس سے بہت کچھ برآمد ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer