علی اکبر:مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ قومی سلامتی اور بقا کا مسئلہ بن چکا ہے۔ 2006 میں پرویز مشرف اور چوہدری پرویز الہی نے بھاشا ڈیم کا افتتاح کیا تھا۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ بھاشا ڈیم کو انتخابی منشور میں شامل کرنے سے پہلے یہ بتائے دس سال تک اسے کیوں روکے رکھا؟ 2006ء میں بھاشا ڈیم کا افتتاح پرویزمشرف اور چوہدری پرویزالٰہی نے کیا تھا۔ چیف جسٹس کی جانب سے بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:آگے لٹیرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان، تحریک انصاف نے نیا گانا ریلیز کردیا
انہوں نے کہا کہ سیاستدان جمہوریت کا راگ تو الاپتے ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ سیاستدانوں کا کام بھی عدلیہ کو کرنا پڑ رہا ہے. سیاستدانوں کا یہ کہنا ہے کہ چیف جسٹس دخل اندازی کرتے ہیں لیکن دس سال تک بھاشاڈیم بنانے سےسیاستدانوں کو کس نے روکا تھا؟