ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں وائس ایکٹیویشن ایپ بینکنگ کا آغاز،  آواز سے پیسے بھیجنے کی سہولت متوقع

پاکستان میں وائس ایکٹیویشن ایپ بینکنگ کا آغاز،  آواز سے پیسے بھیجنے کی سہولت متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آ رہی ہے، جہاں جلد ہی صارفین صرف اپنی آواز کے ذریعے ایک دوسرے کو پیسے بھیج سکیں گے۔فرض کریں آپ کو گھر والوں کو رقم منتقل کرنی ہے ,  یکن بینکنگ ایپس کے طویل اور پیچیدہ فنڈز ٹرانسفر مینیو میں جانا نہیں چاہتے۔ بس اتنا کہیں“زینب کو پیسے بھیج دو۔”

پروپاکستانی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اندرونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بڑے بینکوں میں شامل یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اپنی موبائل ایپ میں وائس ایکٹیویشن بینکنگ فیچرز متعارف کرانے جا رہا ہے۔ یہ جدید فیچر صارفین کے لیے بینکنگ کو مزید آسان اور تیز بنا دے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وائس ایکٹیویشن فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف رقم منتقل کر سکیں گے بلکہ:یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی,اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ چیک کرنا,موبائل فون بل ادا کرنا,بیلنس ریچارج کرناجیسے کئی روزمرہ بینکنگ امور بھی صرف آواز کے ذریعے انجام دے سکیں گے۔

تاہم ماہرین کے مطابق ادائیگیوں کو چند الفاظ تک محدود کرنا سیکیورٹی خدشات کو بھی جنم دے سکتا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کوئی بھی شخص فون تک رسائی حاصل کر کے خود کو وصول کنندہ کے طور پر شامل کر سکتا ہے اور غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

اسی لیے امید کی جا رہی ہے کہ یو بی ایل اس جدید فیچر کو متعارف کراتے وقت بایومیٹرک تصدیق، وائس ریکگنیشن، پن کوڈ یا ملٹی فیکٹر سیکیورٹی جیسے مضبوط حفاظتی اقدامات بھی شامل کرے گا تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مؤثر سیکیورٹی کے ساتھ یہ فیچر لانچ کیا گیا تو یہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کو ایک نئی سمت دے سکتا ہے اور صارفین کے لیے بینکنگ کا تجربہ پہلے سے کہیں زیادہ سہل بنا دے گا۔