حسن علی: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کو ڈیجٹلائز کرنے کے احکامات دے دئیے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے پارٹی کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، ڈیجیٹائز شعبے میں پارٹی کو منظم کرنے ، تشہیر کرنے اور نئے کارکنوں کی شمولیت جیسے کام کیے جائیں گے۔
ابتدائی طور پر چاروں صوبوں کے اضلاع سے مرکزی قیادت کا ڈیٹا مانگ لیا گیا،مرکزی قیادت تمام اضلاع کے 20 ایسے رہنماوں اور کارکنوں کا ڈیٹا فراہم کریں گے جو متحرک ہیں۔
ڈیٹا کولیکشن کےبعد صدر پاکستان مسلم لیگ پارٹی کی ممبر سازی مہم کا ڈیجیٹل افتتاح کریں گے، ق لیگ پنجاب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے رہنماوں کو ڈیٹا جلد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔