ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

New Zealand vs Pakistan
کیپشن: New Zealand vs Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پیٹ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

31 سالہ کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انجری کے باعث میدان میں فیلڈنگ کیلئے نہیں آئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہینری ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم جیکب ڈفی کو ممکنہ طور انکی جگہ کھلایا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں کیوی فاسٹ بولر ایڈم ملنے ہفتے کے شروع میں ہیمسٹرنگ انجری کے بعد دورہ پاکستان اور بھارت سے دستبردار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔