سرکاری نرسنگ سکول ویران پڑگئے

سرکاری نرسنگ سکول ویران پڑگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) تبدیلی سرکار کے کارنامے پہ کارنامے، پنجاب میں رواں سال نرسنگ کے داخلے ہی نہ ہوسکے، 4 سالہ ڈپلومہ کی بجائے بی ایس نرسنگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت بروقت نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن نہ کرسکی، نرسنگ سکولوں کو کالج کادرجہ دینےکیلئے فیکلٹی اور فنڈز بھی فراہم نہ کئے گئے۔

پاکستان نرسنگ کونسل کی جانب سے چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ بند کرکے بی ایس نرسنگ پروگرام رائج کرنے کے فیصلے پر پنجاب میں تبدیلی سرکار عملدرآمد کرنے میں ناکام، رواں برس نرسنگ کے داخلے نہیں ہوسکے ہیں۔ پنجاب کے 45 نرسنگ سکولوں میں سے صرف 15 کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پیش رفت کی جاسکی  جبکہ بی ایس نرسنگ کیلئے ساڑھے 56 کروڑ روپے کے مطلوبہ فنڈز بھی فراہم نہیں کئے گئے۔ ڈپلومہ بند ہونے سے پنجاب کے 30 سرکاری نرسنگ سکول ویران پڑگئے ہیں۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر روزینہ منظور کا کہنا ہے کہ نرسنگ کے داخلے نہ ہونے سے پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار محکمہ صحت ہے۔ نرسز کا کہنا ہے کہ بی ایس نرسنگ کیلئے مطلوبہ سہولتیں دینے کے بعد ہی نرسنگ ڈپلومہ کو ختم کیا جانا چاہئے تھا۔

نرسنگ میں داخلے نہ ہونے سے نرسنگ کی خواہاں ہزاروں طالبات شدید مایوسی سے دوچار ہیں۔