ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر انجوئے۔۔حارث روف کی لاہور لینڈنگ،خوب پتنگ بازی کی

بسنت پر انجوئے۔۔حارث روف کی لاہور لینڈنگ،خوب پتنگ بازی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم سے دور فاسٹ بولر حارث رؤف بسنت منانے لاہور پہنچ گئے اور دوستوں کے ساتھ مل کر خوب پتنگ بازی کی، بسنت کا تہوار منانے ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد لاہور پہنچی ہوئی ہے اور ہر طبقہ فکر کے افراد گڈیاں اور  پتنگیں اڑا رہے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جو اس وقت کھیل کے میدان سے دور ہیں۔ فراغت کا وقت انجوائے کرنے کے لیے بسنت منانے پنڈی سے لاہور پہنچے اور دوستوں کے ساتھ مل کر   خوب پتنگیں اڑائیں اور ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

 اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں حارث رؤف کو بسنت کے موقع پر پتنگ اڑانے کے لیے لکڑی کی سیڑھی کے ذریعہ اندرون لاہور کی ایک چھت پر چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 بعد ازاں وہ چھت پر دوستوں کے ساتھ موج مستیاں کرتے ہوئے پتنگ اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران اچانک پتنگ کی ڈور ٹوٹ جاتی ہے، جس پر حارث رؤف کہتے ہیں کہ ہوا بہت تیز چل رہی ہے۔