ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد خودکش حملہ، امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد خودکش حملہ، امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حملے کے تناظر میں سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں موجود اور سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہری عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرِنو جائزہ لیں۔ سکیورٹی ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر مسلسل نظر رکھیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے فوری رابطے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔