ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈور پھرنے کا ایک اور واقعہ، بچہ شدید زخمی

لاہور میں ڈور پھرنے کا ایک اور واقعہ، بچہ شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے  جہاں پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں زین نامی بچہ گلے پر ڈور پھرنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کے گلے پر 15 ٹانکے لگائے گئے ہیں، جبکہ بچے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔