جنید انور:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی اور جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار بھی گرفتار ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔
ملتان میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
رہنما احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حلقہ سے گرفتار ہوئے۔ گرفتاریاں پل چٹھہ مخدوم دشید کے علاقے سے کی گئیں۔
احتجاجی مظاہرے میں رہنماؤں نے الیکشن کے نتائج پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور انتخابات کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔