ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے لاہور میں حلقہ این اے 128 سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، نفرتیں دور کریں گے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ہماری کارکردگی کو سراہا ہے تو اس سے پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، نفرتیں اور کدورتیں دور کریں گے، سکیورٹی انتظامات بہت مناسب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے ایسی حکومت آئے جو محبت اور خیرسگالی کے پھول نچھاور کرے۔ان کے علاوہ کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،سلمان عبداللہ مراد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔ این اے 232 سے ایم کیو ایم امیدوار آسیہ اسحاق نے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے، آسیہ اسحاق نے آئی ایم اے سکول ماڈل کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے پولنگ ایجنٹ ہی موجود نہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،آج 12 کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کو چنیں گے۔رتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے لیے 6710، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 1834، بلوچستان اسمبلی سے 1237 اور سندھ اسمبلی کے لیے 2878 امیدوار مقابلے میں ہیں۔
عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔