ویب ڈیسک: شام اور ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن کئی کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود ملبے تلے دبے خاندانوں کے زندہ نکالے جانے کے معجزاتی مناظر بھی حیران کن ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی شہر ادلیب کے گاؤں بسنیا میں زلزلے کے نتیجے میں جہاں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں وہیں ایک پورا خاندان بھی ملبے تلے دب گیا جسے کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد ریسکیو اہلکار زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
A true miracle...the sounds of joy embrace the sky... joy beyond belief.
— The White Helmets (@SyriaCivilDef) February 7, 2023
An entire family was rescued from under the rubble of their house this afternoon, Tuesday, February 7, in the village of Bisnia, west of #Idlib.#Syria #earthquake pic.twitter.com/Cb7kXLiMjT
شام کے سول ڈیفنس گروپ وائٹ ہیلمٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خاندان کے افراد کے زندہ نکالے جانے کے مناظر کو حقیقی معجزہ قرار دیتے ہوئے شیئر کیا گیا ہے۔ شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اہلکاروں کو مشینوں کے ذریعے ملبے کو ہٹانے اور پھر پورے خاندان کے افراد کو معجزاتی طور پر زندہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ملبے تلے افراد کو نکالتے وقت لوگوں کا جم غفیر بھی معجزہ دیکھنے کیلئے موجود تھا جنہوں نے کئی گھنٹوں بعد بھی ملبے میں دبے افراد کو زندہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار کے قریب جاپہنچی ہے، ترکیہ میں 5 ہزار 894 اور شام میں 1 ہزار 932 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس نے مزید تباہی پھیلائی، زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے جب کہ قیامت خیز تباہی کے بعد مزید 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔