ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فضل الرحمان ، شہباز شریف کی ملاقات طے

Shahbaz Sharif and Fazlur rehman
کیپشن: Shahbaz Sharif and Fazlur rehman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سابق صدر آصف علی زرادری اور شہباز شریف کی ملاقات کا معاملہ ،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات طے  ہو گئی۔

 ذرائع کہ مطابق مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات 11 فروری کو لاہور میں ہوگی،  شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف علی زرادری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں لاہور میں ایم کیو وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم کی رائے ہے کہ اس سے کرپٹ اور نااہل حکومت کا کبھی تصورنہیں تھا، ایم کیو ایم پہلے بطورپاکستانی پھر حکومت کی حلیف بن کرسوچے۔ انہیں فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ قوم ہمیشہ ان سے سوال کرے گی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو رہنماوں سے ملاقات میں معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی،رہنما ایم کیو ایم عامرخان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کی بہتری کیلئے مل کر فیصلے کرنے چاہیے، بات چیت سے مسائل کا حل نکال لیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ مہنگائی پر ہمارے بھی تحفظات ہیں۔