ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے لاہور اور کراچی کےعازمینِ حج کو بڑی سہولت فراہم کردی

Hajj 2022 policy
کیپشن: Hajj 2022
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گوہر محسود: سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے ایک روزہ دورے کے موقع پر اہم فیصلہ سامنے آیا ہے،سعودیہ وزیر داخلہ نے "روڈ ٹو مکہ " پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد کے مزید دو شہر لاہور اور کراچی کو شامل کرنے اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودیہ وزیر داخلہ نے   پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے دورہ پاکستان کے موقع پر"روڈ ٹو مکہ " پراجیکٹ کے تحت مزید دو شہروں کو شامل کرنے اصولی فیصلہ کرلیا ہے، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور ائیر پورٹ بھی شامل ہوں گے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کو پاکستانی ائیر پورٹ سے ڈائریکٹ مکہ پہنچا دیا جائے گا۔اس پروجیکٹ کے تحت سفر کرنے والے عازمین کی سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم چیکنگ نہیں ہوگی۔  عازمین حج کے سامان کو ڈائریکٹ ان کے ہوٹلوں میں پہنچا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس شامل کرنے کا اعلان حج معاہدے کے موقع پر کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer