ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمکہ سکول ایجوکیشن کا سرکاری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا اعلان

محمکہ سکول ایجوکیشن کا سرکاری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) پنجاب بھر کے 15000 سرکاری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا معاملہ، آخرکار محکمہ سکول ایجوکیشن کو 2 سال بعد سکولوں میں سولر پینل لگانے کا خیال آہی گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث دو سال گزر جانے کے بعد بھی سکولوں میں سولر پینل نہ لگ سکے، اب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سولر پینل لگانے کے لیے سکولوں سے معلومات اکھٹا کرنا شروع کردیں۔ جس کے لیے سکول سربراہان سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

معلومات فراہم کرنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں پہلے سے موجود سولر پینل کی تعداد اور مزید ضرورت کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکول میں موجود سولر پینل فنکشنل ہونے بارے معلومات بھی 2 دن کے اندر فراہم کی جائیں۔