سٹی42: پڑوسی ملک بھارت میں ائری لائنز کا بحران ختم ہونے کے دعوے جھوٹ نکلے، آج بھی جہاز اور پائلٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں پانچ سو فلائٹس منسوخ ہو گئیں اور ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنسے رہے۔ مسافروں کو کئی گنازیادہ قیمت پر دوسری ائیر لائنز کے ٹکٹ بھی نہیں مل رہے۔ نڈیگو کے صرف ایک دن مین پونے چھ لاکھ ہوائی ٹکٹ منسوخ ہوئے۔
بھارت کی سب سے بری ائیر لائن انڈیگو اپنی ہی حکومت کے پیدا کئے ہوئے بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔ آج بھی 500 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ایئرپورٹ پر مسافر بے حال ہیں۔ شہری ہوابازی کے وزیر نے بحران میں پھنسی ائری لائن کی مدد کرنے کی بجائے کہا ہے کہ ’سخت کارروائی کی جائے گی‘۔ اب یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ نریندر مودی کی حکومت دوسری ائیرلائنز اور ممکنہ طور پر اپنے ایک گجراتی دوست بزنس مین ادانی کو فائدہ پہنچانے کے لئے خود انڈیگو ائیر لائن کو بحران مین پھنسا کر تماشا دیکھ رہی ہے۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے کہا کہ ’’پیر کو انڈیگو نے 138 میں سے 137 منزلوں کے لیے 1802 پروازوں کو چلانے کا منصوبہ بنایا، جبکہ 500 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔‘‘
ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو کی پروازوں میں رخنہ کئی روز سےجاری ہے۔ پہلے ایک ایک دن میں ای کایک ہزار فلائٹس منسوخ ہوئیں اور ہزار ہا مسافوں کا اضافی بوجھ ملک کی تمام ڈومیسٹک فلائٹس کےلئے وبال بن گیا۔ کل سے اڈیگو کے منتظمین اور حکومت یہ بتا رہے تھے کہ بحران اب ختم ہو گیا ہے اور تمام ائیر پورٹس پر سورتحال معمول پر آ رہی ہے لیکن آج شام تک ایک بار پھر یہ تصدیق ہو رہی ہے کہ بحران پہلے جتنا ہی شدید ہے۔
8 دسمبر کو انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور پورے دن میں 1802 مسافر طیاروں کے پرواز کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ اطلاع شہری ہوابازی کی وزارت نے دی ہے۔ اس درمیان وزارت نے بتایا کہ انڈیگو نے پیر کی دوپہر تک 4500 بیگ ڈیلیور کیے ہیں اور آئندہ 36 گھنٹوں میں مسافروں کے بقیہ 4500 بیگ ڈیلیور کرنے کا ہدف ہے۔
ساتھ ہی وزارت نے بتایا کہ یکم سے 7 دسمبر تک کے لیے بک کیے گئے 586705 ٹکٹوں کے پی این آر منسوخ کر دیے گئے اور ان کے پیسے لوٹا دیے گئے۔ اس کی مجموعی رقم 569.65 کروڑ روپے ہے۔
انڈیگو کی سیکڑوں پروازوں کی منسوخی کے سبب متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ لے کر ایک شہری دہلی ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کر چکا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ انڈیگو پرواز منسوخی کے متعلق داخل کی گئی درخواست بدھ (10 دسمبر) کو سماعت کے لیے درج کی جائے گی۔