عابد چودھری:پولیس اہلکار دوران چیکنگ شہریوں کی گاڑیوں کا صفایا کرنے لگے۔اہلکار عامر سمیت ڈولفن اہلکاروں کو سول لائنز پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سول لائنز میں پولیس اہلکاروں نے شہری کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ چرا لئے،ڈولفن اہلکار شاہد، روحیل اور کانسٹیبل عامر نے کارسوار میاں بیوی کو روکا،ڈولفن اہلکاروں نے شراب نوشی کرنے پر خرم گل کو بیوی اور گاڑی سمیت تھانے بند کروایا۔کانسٹیبل عامر نے گاڑی بند کروانے کے دوران خاتون کے بیگ سے ڈیڑھ لاکھ چرالئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خرم گل کی بیوی کی شکایت پر پولیس حکام نے انکوائری کی تو اہلکار قصور وار پائے گئے۔اہلکار عامر سمیت ڈولفن اہلکاروں کو سول لائنز پولیس نے حراست میں لے لیا۔پکڑے جانے پر اہلکاروں نے ڈیڑھ لاکھ خرم گل کی بیوی کو واپس کر دیے۔عامر سمیت ڈولفن اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔